Official Web

19 جنوری کو الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں , مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن/بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں (باقی صفحہ7بقیہ نمبر65) – اْس وقت تک مریم نواز کے ساتھ بیٹھیں گی، جب تک فیصلہ لکھ کر نہیں دے دیا جاتا – میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا اعتراف کر لیا – بھارت اور اسرائیل سے ہونے والی اسی فنڈنگ کے بدلے میں کشمیر کا سودا کیا گیا – لیگی ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں – تنقید وہ کر رہے ہیں جو لاہور سے کچرا تک نہیں اٹھا سکتے – پی ٹی آئی کی ڈھائی سال کی حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی – 2013ء میں ملک میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی تھی – 2018ء میں نواز شریف کی حکومت جانے تک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم ہو گئی تھی – ان کا کہنا تھا کہ جب منتخب وزیراعظم ہو تو 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنتی ہے لیکن جب سلیکٹڈ کو لایا جائے تو بے روزگاری ہو جاتی ہے – ا?ج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے – ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ چکی ہے – ملک میں صرف تین دن کے ذخائر رہ گئے ہیں – مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولہ گھر جانے والا ہی، ملک میں خوشحالی کے دن آنے والے ہیں – لانگ مارچ سے سلیکٹڈ ٹولے سے استعفیٰ لیں گے – الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت کیلئے ہے – فارن فنڈنگ کیس میں تحریری فیصلہ لینے کیلئے جانا ہے – مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیبنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اڑھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی، روزبجلی،گیس اورپٹرول مہنگاہونے کی خبرآتی ہے – اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف سی پیک لیکرآئی،ملک کواندھیروں سے نکالا،ن لیگی رہنمائوں نے ایک ایک پائی کا حساب دیا،عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا تو بجلی اور ہسپتال بنی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ روزبجلی،گیس اورپٹرول مہنگاہونے کی خبرآتی ہی،پی ٹی آئی کی اڑھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی –