Official Web

سی ٹی ایم کا اجلاس 10 فروری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان

ایبٹ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کالج ٹیچرز مومنٹ (سی ٹی ایم) کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر پروفیسر جمشید خان منعقد ہوا جسمیں صوبے بھر سے پروفیسرز صاحبان نے شرکت کی – اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ عمران خان صاحب کے وعدے کیمطابق کالج اساتذہ کے لیے طے شدہ مراعات جن پانچ درجاتی فارمولا, بی ایس الاونس, پرنسیپل الاونس,,ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس میں اضافہ اور ہارڈ ایریا الاونس شامل ہیں کا فی الفور اعلان کیا جائے ورنہ کالجز اساتذہ دوبارہ سڑکوں پہ آنے پر مجبور ہو جائیں گے – پروفیسر جمشید خان نے 10 فروری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان کیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کریں – اور مختلف شعبہ جات میں موجود تفریق کو ختم کرکے یکساں سکیل اور الاونسسز کا اجراءکیا جائے اجلاس میں کپلا الیکشن کا بروقت انعقاد نہ کروانے اور غیر قانونی طور پر صدارت اے چمٹے رہنے پر پروفیسر عبدالحمید آفریدی کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی

%d bloggers like this: