Official Web

پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں ، جمہوریت کی بحالی ہے, سعد رفیق

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں ، جمہوریت کی بحالی ہی، مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہے گی، گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ، خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر پکڑا گیا.سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں ، آمریت کے نام پر جمہوریت کو داغ دار کیا گیا – ہم پر جھوٹے کیس ڈالے گئے – خواجہ آصف کو احتساب کے نام پر انتقام کے شکنجے میں لایا گیا – یہ فرمائش لاڈلے کی تھی جسے رد نہیں کیا جا سکتا تھا – خواجہ آصف بہت جلد آزاد ہوں گے – یہ قیدیں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں – پہلے نیب کے ذریعے اب انٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو لگا دیا گیا ہے – انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت بحال کرنا ہی، ملک کو73 کے آئین کے مطابق چلانا ہے – انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا حکمران اور اس کے پیروکار ہیں جو ٹی وی پر گالیاں بکتے ہیں – لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پور احتجاج ہو گا – این آر او کے طعنے ہمیں دیئے جا رہے ہیں ، خود مافیا کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں – خواجہ آصف کے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں – چھ سال بعد ان کو یاد آیا ہے کہ ان کا ایجنٹ ہے – فیصل واوڈا کے کیس میں چھ ماہ گزر گئے ہیں ، ابھی تک فیصلہ نہیں آیا – ایل این جی، چینی سکینڈل سمیت تمام معاملات کا جواب دینا پڑے گا – کیا وجوہات تھیں کہ خواجہ آصف کا کیس راولپنڈی منتقل کرنا پڑا – اپوزیشن کی تقریریں عمران خان کے اعصاب پر سوار رہتی ہیں –

%d bloggers like this: