Official Web

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں , عمران خان

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، پولیس کسی سیاسی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائے – لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے – تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا – آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی – انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشنز کی مالی خود مختاری اور مصالحتی کونسل کے مکینزم کے حوالے مجوزہ تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہیں – اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں – عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے – انہوں نے ا?ئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے – ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں ، جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا – عمران خان نے ہدایت کی کہ پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوں میں وزٹ کریں – پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی –