Official Web

چین نے امریکی اقدامات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے

امریکی حکومت کی حالیہ اعلان کردہ "انڈو پیسیفک اسٹریٹجی” میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ علاقائی ممالک کا چینپر معاشی انحصار  کم کرنا اور "بیلٹ اینڈ روڈکامتبادل ضروری ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانچاو لی جیان نے پندرہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہٹرمپ انتظامیہ محض اپنے مفاد کی خاطر دوسرے ممالککے درمیان تعلقات  میں اشتعال  سے تنازعات اور تناو پیدا کر رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تباہ کن ہے۔
ترجمان نے  واضح کیا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھعلاقائی مشترکہ ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ انسداد وبا اورمعاشی بحالی کے حوالے سے ایشیائی ممالک کی عمدہکارکردگی کا سبب خطے میں ممالک کے درمیان باہمی حمایت اور قریبی تعاون ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ علاقائی ممالک میں مقبول” حاصل” ہے۔”علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدےپر دستخط ایشیائیممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کےلئے رضا مندی کا مظہر ہے۔ چند  امریکی سیاستدان خطےمیں منفی حربوں پر عمل پیرا ہیں جو یقیناً ناکام ہوں گے۔  
ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیا۔ پیسیفک ممالک کی حیثیتسے چین اور امریکہ کے خطے میں وسیع مشترکہ مفاداتہیں اور دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ علاقائی استحکاماور خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ علاقائی ممالک کے مفادات اور خواہشات کے مطابق، خطے میں امن و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرسکے گا۔