Official Web

چین. امریکہ تجارتی کشمکش کے باعث امریکی شہری روزگار کے دو لاکھ سے زائد مواقعوں سے محروم

یو ایس ۔چائنا بزنس کونسل کی ایک تحقیق کے مطابقچین امریکہ تجارتی کشمکش کے باعث امریکہ میں روزگارکے دو لاکھ پینتالیس ہزار مواقع کھو  دیےگئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق چین کے لیے امریکہ کی برآمدی صنعتوں سے امریکی منڈی کو بارہ لاکھ روزگار کے مواقع میسرآتے ہیں۔ 
تحقیق میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ  اگر چین ۔امریکہتجارتی کشمکش جاری رہی تو، دو ہزار پچیس تک امریکہ میںروزگار کے دس لاکھ باون ہزار مواقع کھو دیےجائیں گےجب کہ آنے والے پانچ برسوں میں امریکی جی ڈی پیمیں سولہ کھرب امریکی ڈالرز کی کمی واقع ہوگی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےپندرہ تاریخ کو اس حوالے سے  کہا کہ حقائق واضح کرتےہیں کہ چین امریکہ تجارتی تعلقات  باہمی مفادات اورجیت ۔جیت پر مبنی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی جو امریکہ کو درپیش مسائلکا حل نہیں ہے ۔چین پر امید ہے کہ امریکہ  ملک میںحقیقت پسندانہ آوازوں کو سنتے ہوئے چین امریکہ تجارتیتعاون کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے  گاجسسے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے گا۔