Official Web

وفاقی حکومت کا تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی – اس حوالے سے وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کاخصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنے کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا – وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں کوروناصورتحال پر اعدادوشمار کی روشنی میں جائزہ لیا گیا، 18جنوری سے بتدریج تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیاتھا – شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.9فیصد تھی، جو 14جنوری تک 6.10پرآئی ہی، سنجیدہ مریضوں کی شرح میں 26 نومبر کے بعد بڑھی ہی، تعلیم سے وابستہ لوگوں کواحساس ہے کہ بچوں کا نقصان ہورہاہے لیکن ہمیں ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال کرنا ہے – وفاقی وزیرتعلیم نے 18جنوری سے11،10،9ویں جماعتوں کے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہاکہ اس سال کسی بچے کو بغیرامتحان پاس نہیں کیا جائے گا – شفقت محمود نے یکم سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے کہاکہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے – انھوں نے کہا کہ 18جنوری سے 9ویں سے12ویں کلاسز بحال ہوجائیں گی جبکہ کلاس ایک سیآٹھ تک 25جنوری کے بجائے اب یکم فروری سے کھلیں گی اور جامعات بھی یکم فروری سے کھلیں گی –

%d bloggers like this: