Official Web

پی ڈی ایم میں بری طرح مایوسی پھیل چکی ہی، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری  بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے رہے ہیں ،آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں سنائی دے رہی ہی،برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوں کی قلعی کھول دی، یہ امر کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعثِ ہی، اس آواز سے ہندوستان کا چہرہ مزید بے نقاب ہوگا، پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے ہم واقف ہیں ، استعفوں کے معاملے پر اندرونی اختلافات ہمارے علم میں ہیں ، مسلم لیگ (ن)کے اندر مختلف آرا ہم سے ڈھکی چھپی نہیں ،جے یو آئی کی قیادت میں اختلاف بھی سب کے سامنے ہی، اس وقت پی ڈی ایم کے اندر مایوسی پھیل چکی ہے اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کیلئے وہ جلسے منعقد کر رہے ہیں ، سپریم کورٹ دھرنے کے حوالے سے واضح موقف لے چکی ہے – تفصیلات کے مطابق خطے میں امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بہت اطمینان ہوا ہے کہ جو باتیں ہم گذشتہ دو سال سے کہتے چلے آ رہے تھے آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہی، بھارت پراپیگنڈہ کررہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں ، یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے