Official Web

ایل او سی اور شمالی وزیرستان میں دشمنوں کے ساتھ جھڑپ, 4 جوان شہید

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور شمالی وزیرستان میں دشمنوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 4 جوان وطن کیلئے قربان ہو کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی – پاکستانی افواج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا – فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے – دوسری جانب شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے – آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا – ا?ئی ایس پی ا?ر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دھماکا خیز مواد بنانے کے ماہر تھے – دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تین جوان وطن پر قربان ہوئے – شہدا میں سپاہی ازیب احمد، ضیاء السلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں –