Official Web

ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو ملک ترقی یافتہ ملک ہوتا، عثمان بزدار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں ، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہے – ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرپشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نیکہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہی، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا اور ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا – عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہی، کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے – ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا، کرپشن سے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی – وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلیے انتھک محنت کررہے ہیں ، قوم اس نیک مقصد میں جرات مند لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں –