Official Web

براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ، منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی،شہزاد اکبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ اور ان کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے غلط بیانی سے کام لیا، فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے کبھی عوام کیلئے ریلیف نہیں مانگا، اپوزیشن نے صرف نیب قوانین ختم کرنے کی بات کی تھی ۔بدھ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ میں سیاسی اشرافیہ کو بے نقاب کیا گیا ہیںوزیراعظم نے ٹوئٹس میں کہاکہ ان معاملات میں مکمل شفافیت چاہتے ہیں منی لانڈرنگ اور کرپشن کی وجہ سے سیاسی اشرافیہ بے نقاب ہو ئی ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہے کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات ہو نی چاہیے 1999کے بعد سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے این آر او لے کر سیاسی فوائد حاصل کیے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں کو ئی نظریاتی فرق نہیں ہے ان کا ایک ہی نظریہ ہے وہ ہے لوٹ مار اپوزیشن چاہتی ہے کہ انکے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے کیسز بند کیے جائیں جب بھی این آر او یا ڈیل ہوئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو فائدہ پہنچا