Official Web

پی ڈی ایم پاکستان میں جمہوری فضائوں کی بحالی اورقانون کی عملداری کیلئے جدوجہد کررہی ہے

لورالائی/کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ،پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ لورالائی میں پی ڈی ایم جلسہ میں عوام کی بے مثال شرکت اعلان ہے کہ بلوچستانیوں نے دھاندلی کی پیدوارحکومت کومستردکردیاہے ،پی ڈی ایم پاکستان میں جمہوری فضائوں کی بحالی ،آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خودمختاری اورقانون کی عملداری کیلئے جدوجہد کررہی ہے موجودہ حالات فیصلہ کن ،عمران خان غیر متعلقہ شخص عوام کو فیصلہ کرناہوگا کہ پاکستان کامالک عوام یا کچھ طاقت ور ادارے ہیں ،ہمسایہ ممالک ناراض ،حکمرانوں میں خوداعتمادی کی کوئی شے نہیں ملک کا کباڑہ کردیاہے،خطے کے ممالک ترقی کی راہ پر گامزن جبکہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے ،قوم کو بے وقوف بنانا زورآور قوتوں کی پالیسی اور فلسفہ ،عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ ،چین اور ایران جیسا نظام لانے سے قاصر رہالیکن ایک نقطہ رہ گیا کہ وہ اسرائیل جیسا نظام لانے کانعرہ کب لگائیںگے ،پوری دنیا کو تین نمونوں ٹرمپ ،مودی اور عمران خان کاسمجھ نہیں آرہا،پاکستان کو امریکی کالونی کے بجائے آزاد اور خودمختارریاست کے طور پر دنیا میں متعارف کرائیںگے18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات حاصل ہے ہم قطعاََ صوبوں کے اختیارات مرکز کو دینے کیلئے تیار نہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام لورالائی (بوری ) میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالوالی کاکڑ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیر کبیراحمدمحمدشہی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولاناعصمت اللہ سالم ودیگر خطاب کیا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وپی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ لورالائی میں بڑی اجتماع میں عوام کی بے مثال شرکت اس بات کااعلان ہے کہ بلوچستان کی عوام دھاندلی کی پیدوار حکومت کو مسترد کرتے ہیں ،ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت کو مزید قوم پر مسلط ہونے کا حق حاصل نہیں ،ہم غصب کیاہوا یہ حق لیکر عوام کی مرضی کی حکومت قائم کرینگے ،ہماری یہ جنگ پاکستان میں جمہوری فضائوں کی بحالی ،آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خودمختاری قانون کی عملداری کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ہے ،آج پوری قوم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے ،پی ڈی ایم نے پورے ملک میں جلسے کئے ملک کے دوردراز علاقوں میں عوامی سمندر جلسوں میں آمڈ آتاہے یہ موجیں مارتا ہوا سمندر ایک نظریہ رکھتاہے اورملک کیلئے ایک مطالبہ کرتاہے ،یا درکھیں کہ عمران خان کا جاناطے ہیں ،عمران خان غیر متعلقہ شخص ہیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کا مالک یہاں کی عوام یا طاقت ور ادارے ہیں ہمیں فیصلہ کن جنگ لڑنی ہے ،جعلی حکومت اور جعلی وزیراعظم کی کوئی عقل ہے اور نہ ہی نظریہ ،حکمران کبھی کہتاہے کہ میری حکومت آئے تو ریاست مدینہ بنائوں گا چند دن گزرتا ہے تو کہتاہے کہ پاکستان میں چین جیسا نظام ہوناچاہیے