Official Web

عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کےوزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو کو عالمی سطح پر امن کے فروغ کی کوششوں کے عوض انہیں پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا ہے ۔ایوارڈ تقریب سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار اور ثقافتی تعاون بڑھانے سے متعلق مذاکرات بھی ہوئے اور بعد ازاں دونوں ممالک نے معاہدوں پر دستخط بھی کیے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں ترک سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شریک ہوئے۔ترک وزیر خارجہ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک دیے جانے کی تقریب میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت نے ترک وزیر خارجہ کی عالمی امن کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے دوسرے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔