Official Web

پاکستان میں تبدیلی نہ آنے کی بڑی وجہ اسٹیٹس مافیا ہے , عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی شفافیت ٹینڈر اور بڈنگ میں لائیں گے کرپشن اور رشوت کا رحجان کم ہوتا چلا جائے گا،بدقسمتی سے ملک میں کرپشن کی جڑیں اس قدر گہری ہیں کہ ملک کے نظام میں کرپشن کو تسلیم کرلیا گیا ہے ،پاکستان میں تبدیلی نہ آنے کی بڑی وجہ جسے اسٹیٹس کو مافیا ہے ،ہماری تنزلی تب شروع ہوئی جب ہم سچائی سے دور ہوئے ،سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے کرپشن کو سینے سے لگایا۔ بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کرپشن اور رشوت کی جڑیں اس قدر مضبوط اور گہری ہوچکی ہیں کہ ملک کے نظام میں کرپشن کو تسلیم کرلیا گیا ہے،دنیا بھر میں 20 سال سے پیپر لس نظام فعال ہے جس کی وجہ سے کرپشن اور بدعنوانی کا گراف غیرمعمولی طور پر کم ہوگیا ،آٹومیشن طریقے سے شفافیت کا پہلوں نمایاں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی نہ آنے کی بڑی وجہ مافیا ہے جسے اسٹیٹس کو بھی کہہ سکتے ہیں ، جو لوگ پرانے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کرپشن اور سفارش کو ختم کرنے کیلئے پورے ہسپتال کے انتظامی امور کو پیپر لیس کردیا جس کے بعد اب ادھر کوئی کرپشن نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی خرید و فروخت سے لیکر تمام انتظامی امور ای بڈنگ اور ای بلنگ پر فعال ہے۔انہوں نے سرکاری ادارے کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال میں چند سرکاری لوگوں کا علاج ہوا اس مد میں ملنے والے چیک کو کلیئر کرانے کے لیے اس ادارے میں پیش کیا تو انہوں نے کمیشن بطور رشوت طلب کیا، اس سرکاری ادارے نے فلاحی ادارے سے یہ کہہ کر رشوت طلب کی کہ یہاں ایسا ہی نظام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشا میں مسلمان فوج نہیں گئی تھی کہ وہ لوگ مسلمان ہوئے بلکہ باکردار اور بااخلاق مسلمانوں کے تاجروں کو دیکھ کر ادھر اسلام پھیلا،ماضی میں ایسی مثالیں ملتی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کی عزت تھی، پاکستانی صدر کو امریکی صدر ایئر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود ہوتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ ہماری تنزلی وہاں سے شروع ہوئی جب سچائی سے دور ہوئے اور رشوت عام ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے کرپشن کو سینے سے لگایا۔وزیر اعظم عمران خان نے براڈ شیٹ اسکینڈل کا حوالہ دے کر کہا کہ برطانوی کمپنی کا عہدیدار اپنے انٹرویو میں واضح کررہا ہے کہ کس طرح وزیراعظم اور دیگر وزرا پیسہ چور کرکے برطانیہ منتقل کررہے تھے،ایک پاکستانی سیاستدان نے سعودی عرب سے برطانیہ ایک ارب ڈالر منتقل کیا ،جب ملک کا وزیر اعظم چوری کرے گا تو نچلی سطح تک چوری کا رحجان بڑھے گا اور کرپشن عام ہوگی،مغربی ممالک کے وزیر اعظم اور صدور کے رہن سہن دیکھ لیں اور پاکستان جیسے مقروض ملک کے سابق حکمران کا رہن سہن دیکھ لیں، پاکستان سے جانے والے سابق صدر اور وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے تھے تو انتہائی مہنگے ہوٹلز میں رہتے تھے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ فضل الرحمان سمیت کسی بھی اپوزیشن جماعت کو الیکشن کمیشن میں آنے سے نہیں روکا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔