Official Web

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں 22جنوری تک توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں 22 جنوری تک توسیع کردی ہے۔بدھ کے روز خواجہ آصف کو احتساب عدالت پہنچایا گیا، جہاں ان کی نمائندگی کے لیے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے ریمانڈ میںمزید 15 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی جس پر جج نے نیب کے وکیل سے پوچھا کہ نیب کو کیوں خواجہ آصف کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے، جس پر وکیل عاصم ممتاز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ریمانڈ میں خواجہ آصف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں، خواجہ آصف نے بیرون ملک سے تنخواہ کی مد میں پیسہ وصول کیا لیکن بینک اسٹیٹمنٹ نہیں دی،خواجہ آصف کے طارق میر کمپنی میں 50 فیصد شیئرز ہیں لیکن اس کے ذرائع نہیں بتاسکے، مزید یہ کہ 51 کروڑ 70 لاکھ طارق میر کمپنی کے اکا?نٹ میں جمع کرائے گئے