Official Web

دو ہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت کی کل مالیت میں اضافہ ؛ جنرل کسٹمز چائنا

چودہ جنوری کوچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام منعقدہ نیوز بریفنگ میں  جنرل کسٹمز کے محکمہ شماریات کے سربراہ لی کوئی ون نے کہا کہ دو ہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت کی برآمدات و درآمدات  کل مالیت 32.16 ٹریلین یوان رہی  ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک اعشاریہ نو فیصد زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کووڈ –۱۹ وبا کے پھیلاو اور عالمی معاشی کساد بازاری کے پس منظر میں چین نے تجارتی ماحول کی بہتری ، صنعتی و کاروباری اداروں میں تخلیق کے فروغ اور منڈی کی وسعت کے لیے مختلف اقدامات اختیار کیے اور اس کے نتیجے میں دو ہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت توقع سے زیادہ بہتر رہی نیز درآمدات و برآمدات اور بین الاقوامی منڈی میں حصص کی تعداد ایک نئے ریکارڈ   تک پہنچ گئی ہے ۔سازگار  پالیسیوں کے ایک سلسلے  نے واضح طور پر مارکیٹ اور کاروباری اداروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے ۔