Official Web

امریکہ وہ ملک ہے جہاں واقعی "نسل کشی” کی جاتی ہے،سنکیانگ کے اہلکار

چین کے سنکیانگ ویغور خوداخیتار علاقے کی حکومت کے دفتر اطلاعات نے 11 تاریخ کو بیجنگ میں سنکیانگ سے متعلق امور پر دوسری پریس کانفرنس منعقد کی ۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان، سی این این ، بلومبرگ ، جاپان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن (این ایچ کے) ، مصر کی مشرق وسطیٰ نیوز ایجنسی ، اور برازیل کی گلوبو نیوز ایجنسی سمیت 30 سے ​​زائد غیر ملکی میڈیااداروں نے اس پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ 
پریس کانفرنس میں  چین مخالف غیر ملکی قوتوں کی طرف سے عائد کئے جانے والے من گھڑت الزامات کے مدلل جوابات پیش کئے گئے۔اس پریس کانفرنس میں سنکیانگ میں چینی کمیونسٹ  پارٹی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب  سربراہ شو گوئی شان نے  جبری مشسقت، وسیع پیمانے پر شہریوں کی نام نہاد نگرانی اور نسل کشی سمیت بہت سے الزامات کے جواب میں حقائق اور اعدادوشمار پیش کئے اورانسانی حقوق کے میدان میں امریکہ کے افسوسناک ریکارڈ پر روشنی ڈالی۔
 حال ہی میں ، امریکی کانگریس کے بعض چین مخالف قانون سازوں نے ایک قرارداد کی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ "سنکیانگ کی ویغور اور دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نسل کشی ہے” اور مطالبہ کیا کہ "چینی حکومت ذمہ داری قبول کرے” . اس سلسلے میں شو گوئی شان نے کہا کہ یہ الزام نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے خلاف ہے، بدنیتی پر مبنی ہے اور  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کے نام پر ، امریکہ نے افغانستان ، عراق ، شام اور دیگر مقامات پر جنگیں شروع کیں ، جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ، بے گھر ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد مہاجرت پر مجبور ہوئی۔ امریکہ نے گوانتانامو اور دنیا کے بہت سارے علاقوں میں حراستی مراکز قائم کر رکھے ہیں ، جہاں نظربند افراد کے حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ کون کونسنٹریشن کیمپ بنا رہا ہے؟  کون تشدد کر  رہا ہے؟ کون انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ لوگ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں! "۔
شو گوئی شان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ امریکہ نے جو کچھ کیا وہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے ، انسانی اخلاقیات اور  ضمیر کی خلاف ورزی ہے ، انسانی حقوق کے بین الاقوامی تصورات اور کنونشنوں کے اصولوں کی خلاف ورزی  ہے ، اور امریکہ ہی وہ ملک ہے جہاں حقیقی معنوں میں نسل کشی کی جاتی ہے!