Official Web

حکومت سے قوم کی جان چھڑانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا , مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈ یسک)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ وپی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ جس کے پاس عوام کا چوری کیاہوا مینڈیٹ ہے ،پی ڈی ایم کے جلسے اور جلوس ایک سے بڑھ ایک بڑے اور کامیابی سے ہمکنار ہیں ،نالائق ونااہل حکومت سے قوم کی جان چھڑانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ،تمام جماعتیں متحد،مفادات سے متعلق بیان موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں کے مترادف ہے ،دہشتگردی ختم کرنے کے دعوے تو کئے گئے لیکن مچھ جیسا بڑا سانحہ رونما ہوا اگر دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق دعویٰ غلط ہے تو جھوٹ کااعتراف کرکے قوم کو دھوکہ نہ دیاجائے پاپا جونز کے پیزا کھانے والے ہمیں چائے پانی پر نہ ٹرخائے چائے پانی پر ابھی نندن کو بھی ٹرخایا تھا ہمیں اس کے برابر تو نہ سمجھے – ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع ودیگر بھی موجود تھے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ وپی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پورے ملک میں تمام جلسے جلوس تاریخی اور اس میں عوام کی شرکت اور شمولیت فقید المثال ہے ،عوام نے جس طریقے سے پی ڈی ایم پر اعتماد کیاہے وہ تاریخی لمحات ہیں ،لورالائی جو بلوچستان میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے وہاں پی ڈی ایم کی بڑی اجتماع اور ریلی ہوگی جس میں عوام کا بے پناہ ہجوم ہوگا اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ عوام کس قدر ایک پیج پر ہے ،پوری قوم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے جس کے پاس عوام کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے عوام چوری کیاہوامینڈیٹ کو قطعاََ تسلیم نہیں کرتی حکمرانوں کو استعفیٰ دینا ہوگا ،ڈی آئی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ انہوں نے خوشنوی میں بات کی اور میں رات کو اس کا جواب خوشنوی بات دیدی میں نے کہاکہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھاتے رہے اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں تو چائے پانی پر تو انہوں نے ابھی نند کو بھی ٹرخایاتھا ہمیں ان کے برابر تونہ سمجھنا ،پی ڈی ایم کی کمزوری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک سے بڑھ جلسہ اور اس میں کی شرکت ہوتی ہے کامیاب ریلیاں ہورہی ہے جس نے قومی تحریک اختیار کرلی ہے اس پہلو پر نظررکھنی چاہیے ،تمام تحریک کابراہ راست مشاہدہ کیاجارہاہے اور براہ راست عوام کے پاس پہنچ رہے ہیں عوام کی شرکت میں اضافہ ہورہاہے ،