Official Web

ایبٹ اباد مانسہرہ میں گیس لیکج سے 8 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ اباد میرپور تھانہ کی حدود میں گیس لیکج سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیو ی اور تین بچیاں شامل ہیں منگل کے روز تھانہ میرپور کی حدود پھل گلاب روڈ پر کرائے کے مکان میں رہائشی پذیر فیملی سوئی گیس لیکج کے باعث دم توڑ گئے مرنے والوں میں محمد جاوید اس کی اہلیہ یاسمین بی بی اور تین بچیاں جن میں بارہ سالہ مریم دس سالہ مروا اور دو سالہ اقصی شامل ہیں ریسکیو اور پولیس کے مطابق رات کو کیمرے میں ہیٹر لگا کر سو گے اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے سے دم توڑ گے ریسکیو نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتداہی کارواہی کے بعد نعشوں کو ورثاءکے حوالے کر دیا ہے جہابحق ہونے والی فیملی کا تعلق قلندر آباد سے ہے اور پھول گلاب روڈ پر کراے کے مکان میں رہتے تھے

مانسہرہ (بیورورپورٹ)پوٹھہ مانسہرہ گیس ہیٹرسے دم گھٹنے کے باعث ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق – جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ماہ کابچہ بھی شامل – تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع گا¶ں پوٹھہ میں گھر میں گیس ہیٹرسے باعث دم گھٹنے سے اویس ولد محمد خان – مصباح بی بی زوجہ اویس اور ایک ماہ کابچہ حسنین ولداویس جاں بحق ھوگئے – ذرائع کے مطابق تمام کمرے میں گیس کاہیٹرلگاکرسوگئے تھے – صبح جب دیر تک بیدار نہ ھوئے توکمرے کے دروازے پردستک کے باعث جب دروازہ نہ کھولاگیا – تو دروازہ توڑ کر جب رشتہ دار اندر داخل ھوئے – تو تینوں کی نعشیں پڑی تھیں – جاں بحق ہونے والا محمد اویس یونین کونسل بانڈہ پیرخان کے ملازم محمد یوسف کاداماد تھا – تمام افراد کوگزشتہ روز پوٹھہ میں سپردخاک کردیاگیا – مانسہرہ میں یہ دوسرا واقعہ ھے – چند روز قبل ٹھاکرہ مانسہرہ میں چھ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے