Official Web

مائیک پومپیو کے چین کی ساکھ خراب کرنے والے بیانات پرچین کا ردعمل

بارہ جنوری کو چینی وزارت خارجہ کی  پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےامریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گیارہ جنوری کو سوشل میڈیا پر عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر  بین الاقوامی اداروں میں چین کی کارگردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے سوال کیا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نےاسکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  سب سے پہلی بات تو یہ کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن قائم کرنے والا اور بین الاقوامی نظام کا محافظ ملک رہا ہے۔ چین نے کووڈ –۱۹پر قابو پانے کے لیے  اقوام متحدہ کے عالمی انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے 50 ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے برعکس  عالمی امن میں عدم استحکام پیدا کرنے والا بڑا عنصر امریکہ ہے جو عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتا اور کثیرالجہت تعاون کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ امریکہ یکطرفہ پسندی ،  بالادستی پر مبنی  اقدامات اور بلاجواز پابندیوں  کی دھمکی دیتا ہے ۔تاحال امریکہ دس سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے دستبردار ہوچکا ہے ۔ پومپیو  کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری نے ایک بار پھر امریکہ کے دہرے معیار کو ظاہر کیا ہے ۔ چاو لی جیان نے کہا کہ تاریخ اور حقیقت نے بار بار ثابت کیا ہے کہ چین کو بدنام کرنا اور ہر بات کے لیے چین کو موردِ الزام ٹھہرانا  امریکہ کو کبھی بھی "عظیم” نہیں بناسکے گا۔

%d bloggers like this: