Official Web

جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کو یقینی بنائیں،شی جن پھنگ

گیارہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی  کے مرکزی  اسکول میں اعلیٰ عہدیداروں  کے خصوصی سیمینار کا افتتاح ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ   نے سیمینار کی  افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک  تقریر کی۔

جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے ترقیاتی دور میں  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے ،  نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو تیز کرنا چاہیے،” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کے دور کے دوران اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے  ، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ سوشلسٹ جدید ملک کی جامع تعمیرات  کا عمل بخیر و خوبی جاری رہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی  کے پانچویں کل رکنی اجلاس  میں  یہ تصور پیش کیا گیا کہ چین میں خوشحال معاشرے کی تعمیر اور پہلا صد سالہ ترقیاتی ہدف حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ،اس کے بعد دوسرے صد سالہ منصوبے  کا آغاز ہوگا، جو  اس بات کی  نشان ہے کہ چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

شی جن پھنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کی  حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ عوام کو اولین ترجیح دینا ، عوام کی خاطر ترقی کو فروغ دینا ،  عوام پر انحصار کرنا ، اور  ترقی کے ثمرات کو  عوام تک پہنچانا ہی ہمارا صحیح اور  پائیدار ترقیاتی تصور ہے۔