Official Web

رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگے , غلام سرور خان

سلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگی، معاشی ترقی میں تیزی  آئیگی،ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل کمیٹی ڈیمز پر کام کر رہی ہی،نگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے – وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ کیا اور رنگ روڈ راولپنڈی اور سمال ڈیمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی – کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے رنگ روڈ اور سمال ڈیمز پر تفصیلی بریفنگ دی – وفاقی وزیر نے کہا کہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا منصوبہ ہی، اس کی تکمیل ترجیح ہی،رنگ روڈ پر ہر دور میں بات ہوئی مگر تحریک انصاف کی حکومت اس پر عملی کام کر رہی ہے – وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ رنگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھیں ،رنگ روڈ اسلام آباد اور راولپنڈی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے – وفاقی وزیر نے کہاکہ رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگی، معاشی ترقی میں تیزی آئے گی – انہوں نے کہاکہ بارانی علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ پینے اور زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ہی،سمال ڈیمز پر فاسٹ ٹریک پر کام کررہے ہیں ،ددہوچہ، چہان اور مہوٹہ ڈیمز کی تیز تکمیل کے لئے اقدامات کریں ، فنڈز بھی مہیا کریں گے – انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل کمیٹی ڈیمز پر کام کر رہی ہی،رنگ روڈ منصوبہ اور سمال ڈیمز پر پیش رفت کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کی تعریف کی –