Official Web

ملک بھر میں سال 2021 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آبا (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں سال 2021 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا – 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، 2 لاکھ 85 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں – پیر کو ملک بھر میں سال 2021 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچا کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا ،مہم کے دوران4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، 2 لاکھ 85 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں – معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہی، والدین سمیت تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی یقینی بنائیں – کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر کا کہنا تھا کہ 2020 میں حاصل کی گئی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گی، سال 2021 میں وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین نتائج کی توقع ہے –