Official Web

شوبز چھوڑکر لگا تھا فن کے بغیر مرجاں گی، رابی پیرزادہ

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ کاکہناہے کہ جب انہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اس وقت انہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی 2تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ مصوری کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہذا میں نے فن کے بغیر مرجانے کا خوف ماردیا ،مجھے یقین تھا کہ رب نے میرے لئے بہتر اور بڑے منصوبے بنائے ہیں،آج میں مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اورفلاحی کام کررہی ہوں۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے 2019 میں اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا عہد کیا تھا اور شوبز سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

%d bloggers like this: