Official Web

پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے , وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ  مہم کل11 جنوری سے شروع ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے صوبہ بھر میںانسداد پولیو کی بھرپورمہم چلانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے ۔انسدادپولیو مہم کے دوران صوبہ بھرکے 2کروڑ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس مقصد کے لئے 48ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ ٹیموں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرزتقسیم کئے گئے ہیں۔11سے 15جنوری تک جاری رہنے والی  نسدادپولیو مہم کے دوران ٹیموں کومکمل تحفظ دیاجائیگا۔عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز کے تحت بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اورہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں ۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔پولیو قومی چیلنج ہے ، ہر صورت قابو پانا ہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔