Official Web

پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،یہ استعفے نہیں دیں گے , شیخ رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے ،عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے حتساب کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،یہ استعفے نہیں دیں گے ، سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،مسلم لیگ (ن )کو اس مقام تک مریم نوازنے پہنچایا،پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہ گیا،ہندوستان اپنے سرمائے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں ، پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے،ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دے کر ملک کو  ہنگامی حالات سے نجات دلائی،سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے،پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائے۔فریڈم ہائوس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کو آگے کے کر جائے گا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پر قائم رہے 19جنوری کو پی ڈی ایم آرہی ہے حکمرانوں کوہر داڑھی والا جمعیت علماء اسلام کا ورکر نظرآتا ہے حکومتی صف میں چمکادڑ بیٹھے ہیں جنہیں پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظر آتے ہیں