Official Web

بجلی فالٹ کہاں آیا ، تحقیقات ہونگی ،حقائق سامنے آ جائیں گے , عمر ایوب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ے کہا ہے کہ رات 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس میں خرابی آئی اور ایک سیکنڈ میں فریکوینسی نیچے آگئی، فالٹ کہاں آیا ، تحقیقات ہونگی ،حقائق سامنے آ جائیں گے ،حکومت میں آتے ہی 49 ارب روپے سسٹم پر لگائے جس کی وجہ سے 4 سے ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ سسٹم میں نکال سکتے ہیں،بجلی کا بریک ڈائون صرف پاکستان میں نہیں ہوا دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے ، سسٹم کی بہتری کیلئے مزید کام کررہے ہیں ،مستقبل میں ایسی کسی چیز کے ہونے پر زیادہ بہتر طریقے سے نمٹ پائیں گے۔ اتوار کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس پر خرابی آئی اور ایک سیکنڈ میں فریکوینسی جو 49.5 ہوتی ہے وہ نیچے آگئی اور یکے بعد پاور پلانٹس کے سیفٹی نظام نے شٹ ڈاؤن ہونا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک، اوپر، شمال، جنوب میں یہ سسٹم میں گیا اور پورے ملک جہاں ہمارے پاور پلانٹس چل رہے تھے اور 11 بجکر 41 منٹ پر 10 ہزار 302 میگا واٹ ایک دم سے سسٹم سے آؤٹ ہوگئے۔وزیر توانائی نے کہا کہ اس کے فوری بعد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچا اور میڈیا اور قوم کو اعتماد میں لیا، تربیلا کو ہم نے 2 مرتبہ شروع کیا اور وہ سنک ہوگیا۔