Official Web

نئے عہد میں چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے عنوان پر وائٹ پیپر کا اجراء

چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے  دس جنوری کو نئے عہد میں چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون  کےعنوان سے  وائٹ پیپر  جاری کیا گیا ۔ وائٹ پیپر کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے پھیلاو میں وسعت آرہی ہے اور ایشیا و افریقہ کے  کم ترقی یافتہ ممالک اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ ” سے وابستہ ترقی پزیر ممالک کو ترجیح دی جارہی ہے۔مستقبل میں چین ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کی روشنی میں اپنی صلاحیت کے مطابق بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شدید ترین عالمی چیلنجز کے تناظر میں مختلف ممالک کو اتحاد و تعاون کو مضبوط بنا کر پرامن تعاون ، برابری، کھلے پن ، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اشتراک کے حامل ساتھی کے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہیے ، تاکہ  پائیدار استحکام اور ترقی کو عمل میں لایا جاسکے ۔

اب چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور ہمیشہ کی طرح اپنی خوشحالی کو دنیا کے دوسرے ممالک کے عوام کے ساتھ منسلک کر رہا ہے ۔ چین بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مثبت طور پر جاری رکھے گا،  عالمی امن اور عالمی ترقی کے لیےتعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور ادا کرتا رہے گا ۔ چین عالمی قوانین و ضوابط کی حفاظت کرتا ہے نیز عوام کی مشترکہ خوشحالی میں اضافے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں مزید خدمات سرانجام دے گا۔