Official Web

چین، امریکہ اور تائیوان کےدرمیان کسی بھی قسم کے سرکاری روابط کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ

اطلاعات  کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ ،کیلیکرافٹ تیرہ سے پندرہ جنوری تک تائیوان کا دورہ کریں گی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے آٹھ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، امریکہ اور تائیوان کےدرمیان کسی بھی قسم کے سرکاری روابط کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔اور چین کا یہ واضح اور اٹل موقف ہے ۔ امریکہ کا عمل ایک چین کے اصول نیز چیناور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں  کی خلاف ورزی ہے ،چین اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے ۔اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔عوامی  جمہوریہ چین کی حکومت  چین کی نمائندگیکرنے والی  واحد  قانونی حکومت ہے ۔ یہ حقیقت  عالمیبرادری کی جانب سےتسلیم شدہ  ہے اور امریکہ نے چین-امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کےاعلامیہ میں واضح طور پر اس حقیقت کو تسلیم کرنے کاعہد کیا ہے ۔ چین ، امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ  چین– امریکہ تعلقات کو خراب کرنے والے اقدامات ختم کرے۔