Official Web

چینی ذرائع ابلاغ کی حالیہ امریکی فسادات کی کوریج ،چینی وزار تِ خارجہ کا موقف

کچھ  مغربی ذرائع ابلاغ نے حالیہ دنوں یہ کہا کہ  چینی ذرائع ابلاغ امریکہ کے حالیہ  فسادات  کے بارے میں” پراپیگنڈہ ” کررہا ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے آٹھ تاریخ کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چاہے چینی ذرائع ابلاغ اس معاملے کی کوریج کریں یا نہ کریں ، حقیقت تو وہی ہے جو ہے ۔ مغربی ذرائع ابلاغ کی یہ رائے ان کے دوہرے معیار کی عکاس ہے۔ کچھ  لوگوں کی  نظر میں مغربی ممالک جمہوری اور آزاد ہیں ، لیکن وہی بات چین کرے تو وہ جابر اور  آمر ہے ۔ کچھ مغربی ممالک کے خیال میں  امریکہ سمیت مغربی ممالک کے مسائل کے بارے میں بس وہ خود ہی بات کر سکتے ہیں،چین اس پر کوئی  تبصرہ نہیں کر سکتا اور اگر کرے تو ان کے لیے یہ پراپیگنڈہ ہے۔