Official Web

کم عمر مردوں سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں یہ رواج عام ہے کہ خاندان والے شادی کے وقت اس بات پر خصوصی طور پر دھیان دیتے ہیں کہ لڑکی عمر میں لڑکے سے چھوٹی ہو۔ لیکن محبت کرنے والے عمر نہیں دیکھتے۔ بالی ووڈ میں چند ایسی جوڑیاں ہیں جن میں لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف ان کی شادی قائم ہے بلکہ یہ جوڑیاں بہت خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا،بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار و اداکار نک جونس کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا نک سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جوڑی انتہائی خوشگوار زندگی گزاررہی ہے اور ان دونوں نے ثابت کیا ہے کہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے لڑکی کی عمر کا لڑکے سے زیادہ یا کم ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔بپاشا باسو،اداکارہ بپاشا باسو نے بھارتی ٹی وی کے اداکار کرن سنگھ گروور سے 2016 میں شادی کی تھی۔ بپاشا اپنے شوہر سے 3 سال بڑی ہیں اور اس جوڑی کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر،بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے 2016 میں شادی کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔ لیکن عمروں کا یہ فرق کبھی اس جوڑی کے درمیان نہیں آیا۔ایشوریا رائے بچن،بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن سے 2 سال بڑی ہیں۔ یہ جوڑی 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی آرادھیارائے بچن ہے۔فرح خان،بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی اپنے شوہر شریش کندرا سے عمر میں 12 سال بڑی ہیں۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔سوہا علی خان،اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان اپنے شوہر کنال کیمو سے 4 سال بڑی ہیں۔ لیکن ان کی محبت کے درمیان عمر کا یہ فرق کبھی نہیں آیا۔شلپا شیٹھی،اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے درمیان چند ماہ کا ہی فرق ہے۔ شلپا راج سے چند ماہ بڑی ہیں۔نیہا دھوپیا،اداکارہ نیہا دھوپیا بھی اپنے شوہر انگد بیدی سے عمر میں دو سال بڑی ہیں۔ اور دونوں ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔