Official Web

مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممنون ہیں، نیوزی لینڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممنون ہے۔سوشل میڈیا پر کیوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ اس دورے کے لیے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، نیوزی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آپ کی محفوظ واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔نیوزی لینڈ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی شاہینز ٹیم نے وطن واپسی کی اڑان بھرلی ہے جب کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نوجنوری کو آک لینڈ سے واپسی کا سفر شروع کرئے گا۔

%d bloggers like this: