Official Web

معاشرے میں امن اور ترقی کے لئے ہمیشہ مل کر کام کرنے کو ترجیح دی ہے , آئی جی اسلام آباد

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کے لئے ہمیشہ مل کر کام کرنے کو ترجیح دی ہے – اسلام آباد میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے – ہزارہ میں بچوں سے جنسی تشدد کے 62 کیسز ہوئے,اس کو روکنے اور قابو پانے کیلئے ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ آگاہی مہم میڈیا سے مل کر چلائی جو کامیاب رہی ہے – ہزارہ میں مسائل کے حل کے لئے وسائل سے ہٹ کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل رہا ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا – تقریب میں کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے بھی خطاب کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار ر¶ف، صدر ڈسٹرکٹ بار جہانگیر الہی ایڈووکیٹ،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی صابر خان تنولی ایڈووکیٹ،سابق ممبر ضلع کونسل ندیم مغل،صدر ہزارہ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن ڈاکٹر مسعود اختر تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی،تورغرقمر حیات خان،کمانڈرایلیٹ فورس آصف گوہر،سرکل ڈی ایس پیز،صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد،چیئرمین یتیم خانہ ملک ساجد اعوان،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز،جنرل سیکرٹری سجاد خان،علی اصغر خان ٹریڈ ونگ کے صدر ثاقب خان،شبیر قریشی،سردار شیر دل،حاجی ممتاز خان،ملک وسیم ایڈووکیٹ،سردار زوق,پیپلز پارٹی کے سرفراز خان،فواد علی، ودیگر بھی موجود تھے – کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ قاضی جمیل الرحمن کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی ہزارہ کے لئے اعزاز ہے انہوں نے بطور ڈی آئی جی ہزارہ جرائم کو ختم کرنے میں بہترین ٹیم کے ساتھ اقدامات اٹھائے ہیں – ان کے ساتھ مختصر وقت میں بہترین کام ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہوا – تقریب میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے ہزارہ میں بطور ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمن کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم کی بیخ کنی میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھنے کی تجاویز دی،تقریب کے اختتام پر ایبٹ آباد پریس کلب،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس اور دیگر نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کو سیوینئر پیش کئے

%d bloggers like this: