Official Web

پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ، اگلے3 ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں , شیخ رشید احمد

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں ، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں ، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گی،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں ، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے – وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں ،چھ وارداتوں میں سے چار پکڑلئے ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے ،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں ،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گی،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ،19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے – انہوکں نے کہاکہ فارن فنڈنگ میں پی ہی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں – انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہین،ہماری رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ،انشا اللہ وہ جلد جائیں گے – انہوں نے کہاکہ جو افغان میں شہید ہوئے انکو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں – انہوں نے کہاکہ تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہو گی – انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے – انہوں نے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن یے اور یہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہے ہیں – انہوں نے کہاکہ چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہو رہے ہیں – #/s#