Official Web

پی ڈی ایم ٹولہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے , فردوس عاشق اعوان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ سیاہ کرتوتوں سے اپنے منہ پر کالک مل رہا، اب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے – ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فضل الرحمان پاکستان کے قیام اور استحکام دونوں کے مخالف ہیں – انہوں نے کہا کہ جھوٹوں ، بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کئے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی، حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر کرپشن کے آقاوں اور ان کی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑے گی