Official Web

چین کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس ویکسین محفوظ اور موئثر ہے، متعدد ممالک

کووڈ-۱۹کی وبا اب بھی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، اور مختلف ممالک  میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔نئے سال کی آمد پر  ، دنیا کے بہت سے ممالکنے چین کے ساتھ ویکسین کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کرکے چینی ویکیسن کے معیار پر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے،  کہا جا سکتا ہے کہ  چینی ویکسیننے اس وبا کے خلاف عالمی جنگ میں اعتماد پیدا کیاہے۔
اس وقت تک برازیل، پیرو، انڈونیشیا،تھائی لینڈ ، مصر،ترکی اور  یوکرائن سمیت متعدد ممالک نے چین کے تیارکردہ ویکسین خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
چین میں نوول کورونا وائرس ویکسین کی  تحقیق و تیاری کاکام شروع سے دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔ چین نےابتدا ہی سے ویکیسن کی تیاری میں کھلے پن کا مظاہرہ کیاہے اور عالمی تعاون کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے 4 جنوریکو ایک رسمی  پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہچینی حکومت ہمیشہ سےنوول کوروناوائرس ویکسین کیحفاظت اور تاثیر کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ چینیویکسین کی تحقیق و تیاری میں حصہ لینے والی  کمپنیاں ہمیشہ سے قوانین  و ضوابط کے مطابق ویکسین کی ترقی کوفروغ دیتی چلی آ رہی ہیں ۔