Official Web

تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے ، عثمان بزدار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے – اڑھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں – حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے – سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا – قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کیا – انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے – ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں – ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے – انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں – اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی – انہوں نے کہا کہ عوام کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھی، آج بھی ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے – ہارنے والے عناصر جتنا مرضی پراپیگنڈا کرتے رہیں ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا – تبدیلی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کریں گے