Official Web

ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ، پی ڈی ایم

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومت نے اداروں کو  اپوزیشن کے پیچھے لگادیاہے ،وزیراعظم خود کوئٹہ آئیں ملک میں ایک عرصے سے گمنام قتل وغارت گیری کا سلسلہ شروع ہے ، قاتل افغانستان یا کہیں اور سے آئے جن کو بھارت یا افغانستان یا کسی بھی ریاست کی سپورٹ حاصل ہو انہیں بے نقاب ہوناچاہیے پاکستان میں بسنے والا شخص ہر عقیدے ہر نسل کا جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار پی ڈی ایم کے رہنمائوں مولاناعبدالغفور حیدری ،احسن اقبال ،سینیٹرپرویز رشید ودیگر نے مچھ واقعہ کے لواحقین اور ہزارہ برادری کی جانب سے مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا – مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں سیاسی اختلافات کوپس پشت ڈال کر آپ سے کہتی ہوں کہ خدارآئو ،منفی درجہ حرارت میں بیٹھے لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھو ،ریاست ماں ہے اورعوام کی جان ومال کا تحفظ اس کی ذمہ داری ہی،ہزارہ برادری نے وطن کی ترقی ،خوشحالی اور دفاع کیلئے قربانیاں دیں ، آج ریاست کی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظلوموں کے زخموں پرمرہم رکھیں – ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں مچھ واقعہ کے لواحقین اور ہزارہ برادری کی جانب سے جاری دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین احسن اقبال ،رانا ثناءاللہ ،مریم اورنگزیب،انجینئر خرم دستگیر، سینیٹرپرویز رشید،جمال شاہ کاکڑ ،رحیم کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے – کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمدکیاجائے ،ملک میں گیس،بجلی ،کھانے پینے کی اشیاءمہنگی لیکن عوام کاخون سستا ہے ،ریاست اپنا آئینی وقانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو جان ومال کے تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں ،بدقسمتی سے ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں

%d bloggers like this: