Official Web

بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے ، پاکستان

سلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی تخریب کاری کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ، بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، وزیراعظم ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھاتے ہیں ، کرک میں مندر گرانے والوں کے خلاف وری ایف آئی آر درج کی گئی، بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیٹھنا اس کی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں مضحکہ خیز ہوگا – ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی تخریب کاری کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں – دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں بدامنی پھیلارہا ہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہی، بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ، بھارت نے دسمبر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہی، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی آواز ہر فارم پر اٹھاتے ہیں ، ہر بارعالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ دہراتے ہیں – ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرک میں مندر گرانے والوں کے خلاف وری ایف آئی آر درج کی گئی، سرکار اس ایف آئی آر میں مدعی ہے جس سے اس کی اقلیتوں کے حوالے سے پالیسی کی عکاسی ہوتی ہی، بھارت اندرونی تنا کم کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے