Official Web

پاکستان کا جمعرات کو فتح ون گائیڈ ڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جمعرات کو فتح ون گائیڈ ڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے – ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے اور یہ 140کلو میٹر تک روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے – یہ ویپن سسٹم افواج پاکستان کی دشمن کے علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا اور اس کے ذریعے کامیابی کے ساتھ سو فیصد تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا – صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں ، سائنسدانوں اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ہے اور اسے پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے –

%d bloggers like this: