Official Web

ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ نومبر ، دسمبر میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں۔ تفصیلاتکے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعطم نے بتایا کہ علاقائی برآمدات کے رجحان سے متعلق اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ 2020 کے ماہ نومبر اور دسمبر میں بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں جب کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ، اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 کے آخری دو مہینوں میں سے نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 8.32 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اسی عرصے میں بھارت کی برآمدات میں 9.07 فیصد کمی دیکھی گئی اسی طرح دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں 18.30 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جب کہ اسی عرصے میں بھارت کی برآمدات 0.80 فیصد اور بنگلہ دیش کی برآمدات میں 6.11 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں ، مزید بہتری کیلئے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے ، کیوں کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،

 

%d bloggers like this: