Official Web

آٹھ چینی ایپلیکیشنز پر امریکی پابندی کے بارے میں چینی وزارت تجارت کا رد عمل

امریکہ علی پے سمیت  آٹھ چینی ایپلیکیشنز پر  پابندی لگانے پر غورکر رہا ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجماننے چھ تاریخ کو اپنے  بیان میں کہا کہ چین امریکہ کے اس غلطعمل کی سخت مخالفت کرتا ہے اور  چینی کمپنیوں کی اپنے حقوقکے تحفظ کے لیے حمایت کرتا ہے اور  چین  کو اس کے رد عملمیں لازمی اقدامات اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل منصفانہ مسابقت کے اصولکے منافی اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کی خلافورزی ہے ، اس سے مارکیٹ کے معمول کی کاروائی میں خلل پڑتاہے ، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتاہے ، اور امریکی صارفین سمیت تمام  صارفین کے مفادات کوبھی نقصان پہنچاتا ہے  ۔  اس سے امریکی کاروباری ماحول کےبارے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہو گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ  امریکہ کا آٹھ چینی ایپلیکیشنز  کے خلاف پابند ی کےاقدامات اٹھانا غیر دانشمندانہ ہے  جو وبا  کی روک تھام و کنٹرولاور معاشی بحالی کے لئے موزوں نہیں ہے۔