Official Web

پڑوسی ملک فرقہ وارانہ دہشت گردی کوہوا دے رہاہے , وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد/کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہزارہ برادری کے دکھوں اور مطالبات کا احساس ہے ،جانتے ہیں پڑوسی ملک فرقہ وارانہ دہشت گردی کوہوا دے رہاہے ،اپنے عوام کے اعتماد سے خیانت نہیں کروں گامیں پہلے بھی مشکل وقت میں ہزارہ برادری کے پاس آیا ہوں اور مچھ واقعہ کے لواحقین سے جلد تعزیت کیلئے آئوں گا – بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مچھ کے سفاکانہ دہشت گردحملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہزارہ خاندانوں کو میں دوبارہ یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ میں انکی تکالیف اورمطالبوں سے آگاہ ہوں – مستقبل میں ایسے حملوں کے تدارک کیلئے ہم اقدامات اٹھارہے ہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے – میں آپکادرد بانٹتاہوں اورغم کیان لمحات میں یکجہتی کیاظہار کیلئے پہلے بھی آپکے پاس آچکاہوں – شہدا کے لواحقین سے دعاوتعزیت کیلئے میں ذاتی طور پر دوبارہ بھی جلدحاضر ہوں گا – میں اپنے لوگوں کے اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچاں گا – ازراہِ کرم اپنے پیاروں کودفن کیجئے تاکہ انکی روحیں آسودگی پائیں –

%d bloggers like this: