Official Web

متعدد افریقی ممالک پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں : شاہ محمود

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے روایتی سفارت کاری کو معاشی سفارتکاری سے ہم آہنگ کیا ہی، بہت سے افریقی ممالک او آئی سی کے رکن ہیں اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید اور حمایت میں آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں – انگیج افریقا پالیسی کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت معاشی سفارت کاری کا تیسرا اجلاس وزارت خارجہ میں ہوا – اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران جبکہ افریقا میں قائم چودہ پاکستانی سفارت خانوں کے سربراہان /سفراءنے ورچول شرکت کی –

%d bloggers like this: