Official Web

ماضی کے حکمرانوں نے مہنگی بجلی کے معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا براہ راست انحصار سستی توانائی کی دستیابی پر ہی، ماضی کے حکمرانوں نے رینٹل پاور پلانٹس اور مہنگی بجلی کے معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا – سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت نے ویہاڑی، سمندری، پاکپتن، مرالہ، لیہ اور دیگر مقامات پر توانائی کے سستے منصوبے شروع کرنے کے علاوہ بجلی چوروں پر شکنجہ سخت کیا، پنجاب بھر سے 3.15 ارب ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے – فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے میرٹ، بہترین حکمت عملی سے شوباز کے مسلسل 10 سال 350 ملین کا خسارہ کرنیوالی پنجاب پاور کمپنی کو نا صرف خسارے سے نکالا بلکہ قومی خزانے کو 217 ملین کا نفع بھی دیا، اس کے علاوہ قائداعظم سولر کمپنی میں من پسند افراد کو نوانے کی روش ختم کر کے 62 ملین کی تاریخی بچت کی –