Official Web

دیہی خوشحالی چین کی سوشلٹ جدت کاری کی کلید ہے چینی قوم کو ہزاروں برسوں سے غربت کاسامنا رہا ہے

چینی قوم کو ہزاروں برسوں سے غربت کاسامنا رہا ہے جس سے بے شمار سماجی مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی دانشمندانہ قیادت اور ملک گیر عوام کی کٹھن  محنت و جدوجہد سے چین نے انتہائی غربت کے خاتمے میں تاریخی کارنامےسر انجام دیتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اگلے مرحلے میںزراعت ، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، دیہی خوشحالی کی حکمت عملی کومکمل طور پر نافذ کیا جائے گا ۔ اس طرح جامع دیہیخوشحالی کو مزید تقویت ملے گی اور زرعی اور دیہی جدتکاری کی تعمیر کی رفتار کو تیزتر کیا جائے گا۔

گزشتہ سال کے اواخر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی دو روزہ سالانہ دیہی ورک کانفرنس میںواضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی اور اعلیٰ معیار کی حاملزرعی ترقی میں بہتری  ، دیہی علاقوں کو رہائش اورملازمت کے لئے سازگار بنانے اور کسانوں کو خوشحالی کی ضمانت فراہم کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری کے بغیر ، چینکی سوشلٹ جدت کاری کی تکمیل ادھوری ہے۔ ایکجدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کی تکمیل میں مشکل ترین ہدف دیہیعلاقوں کی تعمیر و ترقی ہے ، کیونکہ اس کا دائرہ انتہائی وسیع اور یہ ترقی کی بنیاد ہے۔

چین نے غربت سے نجات پانے والی کاؤنٹیوں کے امور کو احسن طور پر آگے بڑھانے کے لیے ایک پانچسالہ عبوری مدت کا تعین کیا ہے۔جبکہ انسداد غربتکے ثمرات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جامع دیہیخوشحالی کے فروغ پر بتدریج توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دیہیترقی کو فروغ دینے کے لئے مزید مضبوط اور موئثر  اقدامات اپنانا  اور  کٹھن جدوجہد  لازم ہے  ۔ یہ غربت کے خاتمے جیسا ہی مشکل کام ہے۔

چین جدید زرعی صنعتی نظام کی ترقی میں تیزی لائے گا، کسانوں  کو     زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائے گا ، دیہیعلاقوں میں آگاہی اور اخلاقیات کو فروغ دے گا  ،آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی ، دیہات ، دیہی امور  اور  دیہی باشندوں سے وابستہ اہم شعبوں میں اصلاحات کو تیز کرے گا ، جدید دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی جس سے شہری و دیہی انضمام کو فروغ ملے گا۔اس ضمن میں دیہی حکومتوں کی ترقی اور بہتری  کو مزید اہمیت دی جائے گی ۔

مستقبل میں ، چین کے دیہی علاقوں میں ترقی پزیرکاروباری ماحول ، خوشگوار  فطری ماحول ، عمدہ سماجیتہذیب و ثقافت ، موئثر گورننس اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ چین کی دیہی خوشحالی کی حکمت عملی چینی قیادتاور چینی عوام کی دانشمندی اور  محنت کا مظہر ہے ۔ بلاشبہ چین کی سوشلسٹ جدت کاری کی تعمیر میں دیہی ترقی اور خوشحالی ایک بنیاد ہے اور یہ بنیاد جس قدر مضبوط ہو گی اُسی قدر عمارت بھی ٹھوس اور پختہ ہو گی۔