Official Web

چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پانچ تاریخ کو چین اور پاکستان نے ثقافتی شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس دستاویز پر دستخط ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب چین اور پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے سلسلہ وار تقریبات منائی جا رہی ہیں۔چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ ثقافتی شعبے سمیت شعبہ اشاعت کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے پچاس اہم ترین اورمعروف کلاسیک شہ پاروں کے تراجم کیے جائیں گے۔چینی اور پاکستانی کلاسیک شہ پاروں کے تراجم سےچین۔پاک ہم نصیب سماج کی مشترکہ تعمیر میں مدد ملےگی اور دونوں ممالک کی چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔