Official Web

چینی ویکسین ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک کے لئے امید کی کرن ہے،عالمی برادری

اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ۱۹ کی وبائی صورتحال بدستور سنگین ہے ، لیکن چین میں ویکسینز کے تیاری کے بعد ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقیپذیر ممالک میں اس وبا کے خلاف فتح کا اعتماد پیدا ہواہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگنے حال ہی میں کہا ہے کہ چین  اپنے وعدے  کیمضبوطی سے تکمیل کرتے ہوئے ویکسین کی تیاری  اور استعمال میں آنے کے بعد  اسےایسی عوامی مصنوعات کا درجہ دے گا  جو  ترقی پذیرممالک کی رسائی میں ہو گی۔
 کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےویکسین کی کامیاب تیاری نہ صرف "چین کی فتحہے ،بلکہ عالمی سطح پر صحت عامہ کی فتح بھی ہے۔ انڈونیشیا ، برازیل ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دیگر ممالک نے یکے بعد دیگرے بیانات جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز نے یہ ثابت کردیا ہے کہ چین کی تیارہ کردہ  ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔
چینی حکومت کی جانب سے سائنو فارم کی تیارکردہ ویکسینکے مشروط  استعمال کے حوالے سےسی این این نےاپنے تبصرے میں کہا کہ اس اقدام سے  نا صرفچین بلکہ عالمی سطح پر اس ویکسین کے وسیع  پیمانے پراستعمال کی راہ ہموار ہوگی۔ غیرحتمی اعدادوشمار کےمطابق ، کم از کم 10 ممالک جن میں پاکستان ، یوکرائن ،اور مصر شامل ہیں ، نےسائنو فارم  اور دیگر چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین  خریدنے کے لیےدستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
مغربی ممالک کے چند سیاست دانوں نے بھی حالیہدنوں چین کی تیارکردہ ویکسین کے حوالے سے خوشی کااظہار کیا ہے۔ معروف فرانسیسی سیاستدان ژاں لوکمیلانچن نے کہا کہ فرانس کو فائزر ویکسین پر کلی انحصار کی بجائے ، چین اور دیگر ممالک میں تیار کی جانے والیویکسین بھی خریدنی چاہئے۔
کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور جاپانجیسے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے "ویکسین کے حصولکی دوڑکے بعد ، ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے  چینی ویکسین امید کی کرن لا رہیہے۔ روس چین دوستی ایسوسی ایشن  کی اولچیئرپرسن کلینا کلیکووا کا یہ کہنا  کہ چین نے عملی طور پر  ڈبلیو ایچ او کے عالمی تعاون کی اپیل کی  حمایت کی ہے اور   ویکسین کی منصفانہ تقسیم  اور عالمی سطح پر صحت کے تحفظ کے لئے مستقل کوششیں کی ہیں۔