Official Web

امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ، آئی جی خیبرپختونخواہ

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا ہزارہ ریجن کے ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کا دورہ ، ہزارہ ریجن کے تمام پولیس افسران کے اعلی سطح میٹنگ کی صدارت کی ، میٹنگ میں تمام ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز کے علاوہ ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ ریجن میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی – انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ہزارہ ریجن کے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ،جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ہزارہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کو عمل میں لائے – عوام دوست پولیس کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں – قتل ، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی اور دیگر ، مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور انکی گرفتاریوں کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے ،منشیات جیسی زیر کا کاروبار کرنے اور لوگوں کا اسکا عادی بنانے والے عناصر اور گرہوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ ہم اپنے معاشرے کو اس زہر سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کرسکیں – چور ی و ڈکیتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائے اورایسے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار پہنچایا جائے تاکہ پولیس کی جانب سے لوگوں کو جانی و مالی تحفظ کی یقین بنایا جاسکے – ہزارہ ریجن کے مختلف اضلاع میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم اور موثر بنایا جائے وہاں پر کام کرنیوالے تمام ملکی و غیر ملکی ورکروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تمام ڈی پی اوز وقتا فوقتا خود ترقیاتی منصوبوں کی جگہ دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا کریں – بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے لوگوں میں آگاہی پھیلائیں اور ایسے واقعات کی اطلاع ملتے ہی فورا کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور قانون کے مطابق انکو سزا دلوائی جائے – آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ ہزارہ ریجن ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں سالہ سال سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے – سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے ، ٹوریسٹ پولیس میں اعلی تعلیم یافتہ اور بااخلاق پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا جائے تاکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے لوگوں کو اچھا پیغام پہنچ سکے – بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفس ہزارہ ریجن میں نو تعمیرکانفرنس ہال کا افتتاح بھی کیا