Official Web

حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے قائم ہے ، بلاول بھٹو

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ کیوں وفاق کیساتھ کھڑی ہے – ایم کیو ایم اپنی مجبوریوں کے بجائے عوام کی مجبوریوں کا سوچے – کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اعتراض کیا – مردم شماری میں عوام کی نمائندگی صیح نہیں کی گئی تو مزید کم شیئر ملے گا – بلاول بھٹو کا فشرمین چورنگی سے ابراہیم حیدری روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے قائم ہے – متحدہ خود بھی کراچی سے منتخب نہیں بلکہ ‘’سلیکٹ’’ ہوتی رہی – ہم پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے شہر قائد کے لیے کیا کیاîچیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے میرے پیدا ہونے سے پہلے یہاں سے منتخب نہیں ‘’سلیکٹ’’ ہوتے رہے – ایم کیو ایم سے پوچھیں وہ بھی وفاق کا حصہ ہی، اس نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے لیے کیا کیاî کیا ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایم کیو ایم نے ایک اینٹ لگائیî صاف پانی، انفراسٹرکچر کا وعدہ پورا کیاî

%d bloggers like this: